لیگی رہنمائوں کی گرفتاریاں ،مقدمات قابل مذمت ہیں :شعیب بٹ
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن محمد شعیب بٹ نے ایم پی اے عمران خالدبٹ سابق ذپٹی میئر سلمان خالد پومی بٹ کے گھر چادروچاردیواری کا تقدس پامال کرنے، مدثر قیوم ناہرا کی گرفتاری اور بزرگ سیاستدان غلام دستگیر خان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال قرار دیا ہے حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لیے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا محمد شعیب بٹ نے کہا کہ نیازی اور اس کے حواری ہوش کے ناخن لیں کیونکہ کل کو ان کا وقت بھی آسکتا ہے سرکاری اہلکار بھی اپنے ضمیر سے فیصلہ کریں کہ وہ کسی کی چادروچاردیواری کا تقدس کیونکر پامال کر رہے ہیں۔