رانا بلال اعجاز نے گاؤں جیونہ اور چوہنگ میں سوئی گیس کا افتتاح کر دیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا بلال اعجاز نے نواحی گاؤں جیونہ اور چوہنگ میں سوئی گیس کی سپلائی کا افتتاح کر دیا اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے ایک اور انتخابی وعدہ وفا کر دیا ہے کیونکہ میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے ساتھ ہے جس کا ثبوت حلقہ بھر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے ہیں اہلیان علاقہ چوہدری محمد بوٹا وڑائچ، مرتضی چہل، میاں غلام مرتضیٰ چیئرمین پھلوکی، رانا یاسر,رانا عامر اور رانا رضوان آف پھلوکی نے چیئرمین زکوٰۃ و عشر کونسل پنجاب رانا بلال اعجاز کا سوئی گیس کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔