لاپرواہی سے گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈائون
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی ٹریفک پولیس نے لاپرواہی سے گاڑی موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا خصوصی سکواڈ بھی بنا دئے گئے ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہا ہے کہ اسلام آباد کو حادثات سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ہر شہری کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض ہے لاپرواہ ڈرائیور اپنے اور دوسرے شہریوں کیلئے حادثات کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف ہر صورت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔