قائد اعظم یونیورسٹی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پردستخط
اسلام آباد(نا مہ نگار)قائداعظم یونیورسٹی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی نے ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اور انٹرنیشنل ترک اکیڈمی کے صدرپروفیسر ڈاکٹردرکھن کیڈرلی Prof. Dr. Darkhan Kydyrali نے مفاہمت کی دستاویز پر دستخط کیے۔انٹرنیشنل ترک اکیڈمی 2010 سے بین الاقوامی تنظیم کی حیثیت سے تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مضبوط تعاون کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے۔ مفاہمت کی یاداشت کے تحت دونوں اداروں نے سوشل سائنسز اور میڈیسن کے شعبہ میں مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا علاوہ ازیں محققین اور اساتذہ کے تبادلہ کا پروگرام بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اس موقع پر محمد مرتضی نور مشیر تعلقات عامہ میڈیا اور لنکجز کا مسٹیک اور محمد اشتیاق علی ڈائریکٹر اکیڈمکس قائداعظم یونیورسٹی نے بھی معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب میں پرفیسر ڈاکٹر زاہد اصغر رجسٹر قائداعظم یونیورسٹی، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز اور سینئر فکیلٹی ممبرز نے بھی شرکت کی۔