صحافیوں کیلئے ریلوے رعائتی کارڈزکی معیادبڑھا دی گئی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے نے صحافیوں کے لیے ریلوے رعائتی کارڈز(ایکریڈیشن کارڈ) کی معیاد بڑھاکر 28فروری 2021 تک کردی ہے کیونکہ یہ معیاد 31 دسمبر 2020 کو ختم ہورہی تھی۔ اب تمام صحافی حضرات اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔ ریلوے کی جانب سے 2021 کے لیے نئے رعائتی کارڈوں کا اجرافروری 2021 میں شروع کیاجائے گا ۔