اسلام آباد میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،عامر احمد علی
اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے اسلام آباد کی عوام کو تمام سہولیات یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے فنڈز کی فراہمی کی یقین دہانی کرا دی، چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے کے تمام ڈائریکٹوریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد میں عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ عوام بھی سی ڈی اے کی کارکردگی کی معترف ہو سکے، اگر کسی ڈائریکٹوریٹ کو اداراتی مسائل کا سامنا ہے تو اس حوالے سے آگاہ کرے ان مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں گے، اگر کسی ڈائریکٹوریٹ کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے تو وہ بھی آگاہ کرے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف سینیٹیشن،سٹریٹ لائٹس،انوائرنمنٹ،واٹر سپلائی، روڈ مینٹیننس ،ایس ٹی پی،سٹی سیوریج،اور ایم پی او نے چیئرمین سی ڈی اے کو الگ الگ بریفنگ دی ۔