’’پیرا‘‘کا فروغ تعلیم کیلئے سکولز رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نا مہ نگار)پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کا تعلیم کے فروغ کیلئے سکولز رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ،پیرا نے سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن اپلیکشن متعارف کروا دی، چیئرپرسن پیرا ضیا بتول کا کہنا ہے نئی ایپ سے سکولز رجسٹریشن کیلئے آن لائن درخواستیں دی جاسکیں گی براہ راست سکولز رجسڑیشن کیلئے گھر بیٹھے اپلائی کیا جاسکے گا، تفصیلات کے مطابق پیرا نے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا ہے جس سے تمام سکولوں کی رجسٹریشن، تجدید رجسٹریشن کی تمام سہولیات اپلی کیشںن پر متعارف کروا دی گئی ہیں جن سے پرائیویٹ سکولز کے مسائل جلد حل ہو سکیں گے، اس حوالے سے چیئرپرسن پیرا ضیا بتول نے کہا ہے کہ رجسڑیشن پراسس کو آسان اور شفاف بنانے کیلئے ایپ متعارف کروائی گئی،پرائیویٹ سکولوں کے لیے مزید بھی سہولیات دیں گے،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشنز کا نئی ایپ متعارف کروانے کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہویے کہا ہے نئی ایپ کا اجرا خوش آئند ہے،چیئرپرسن پیرا کے فیصلے کو سراہتے ہیں،سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحید خان اور سنیئر نائب صدراین اے پی ایس زاہد ڈار نے کہا ہے اسلام آباد پرائیویٹ سکولز پیرا سے اچھے ہر اچھے اقدام پر بھرپور تعاون کرے گی،چیئرپرسن پیرا کے فیصلے کو بھرپور الفاظ میں سراہتے ہیں,اس فیصلے سے سکولز کی رجسڑیشن آسان اور شفاف ہوگی۔