پی ٹی آئی رہنماء یونس انصاری اور ایم پی اے اشرف انصاری سے ملک ظہیرالحق کی ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق صدر چیمبر آف کامرس و ممتاز کاروباری راہنما ملک ظہیرالحق اور انصار ی برادران کے درمیان تفصیلی ملاقات ہوئی، 2گھنٹے سے زا ئد جا ری رہنے والی ملا قا ت میں شہری مسا ئل گو جرانوالہ کی ترقی چیمبر آف کا مرس سمیت سیا سی و ملکی صورتحا ل پر تفصیلی با ت چیت کی گئی اور مسا ئل کے حل کے لئے مل کر کا م کرنے پر اتفا ق کیا گیا ، اس حوالے سے حا جی یونس انصا ری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل اور ملک کی ترقی خوشحا لی اور سلا متی کے لئے ہر شہری اور تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا فرض ادا کرنا چاہئے انہوں نے کہ چیمبر آف کامرس رجیم کے ساتھ چلنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ا س بارے انکے کوئی تحفظات نہیں ہیںاور چیمبر کے معاملات میںانکامکمل تعاون حاصل رہے گا ۔