عمرا ن خان پاکستان سے غربت ،بیروز گاری کا خاتمہ کر کے دم لیں گے: چوہدری صدیق
گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کی حکومت اور اس کو چلانے والا بہادرلیڈر عمرا ن خان اپنے مقصد میں کا میاب ہوتے ہوئے انشاء اللہ تعالیٰ اس ملک پاکستان سے غربت ،بے روز گاری اور عوام کو درپیش اور بہت سے مسائل کا خاتمہ کر کے ہی دم لے گا ۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری صدیق مہر، سٹی جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے گلہ ماسٹر اشرف باجوہ والہ میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا اس وقت عوام کوجن مسائل کا سامنا ہے ان کو پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ختم کرنے میں دن رات مصروف عمل ہے یہ اسی صورت ممکن ہے جب عوام حکومت کا ساتھ دے گی تحریک انصاف اور اس کے تمام کارکنوں کے دفتروں کے دروازے عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔