اپوز یشن کی کر پشن بچا ئو کشتی بھنور میں پھنس چکی :عاطف نذیر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) معروف کاروباری وسماجی شخصیت عاطف نذیر نے کہا ہے اپوز یشن کی کر پشن بچا ئو کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے، عمران خان نے ملک میں پہلی بار پائیدار ترقی کا نیا دورشروع کر دیاجو اپوز یشن سے ہضم نہیں ہو رہا، لوٹ مار کرنیوالوں کیلئے زمین تنگ ہوچکی، پی ٹی آئی کر پشن خا تمے کے منشور سے ایک انچ نہیں ہٹے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے انکے ڈیرہ کوبے چک میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جہانگیر خاں بھی ان کے ہمراہ تھے۔