پاکستانی مصنوعات کی ترکی میں بڑی ڈیمانڈ ہے:احمد فاروق
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ترکی میں ہونے والی 18ویں موسیاد ایکسپو 2020میں شرکت کیلئے جانے والا گوجرانوالہ کے صنعتکاروں کا وفد وطن واپس پہنچ گیا وفد کی قیادت صنعتکاراورموسیاد کے ممبراحمدفاروق ،شکیل خان آفریدی نے کی ،کاروباری وفد نے ترکی کی ڈومیسٹک کمپنیوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کمپنیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیااس موقع پر احمد فاروق نے کہاکہ پاکستانی مصنوعات کی ترکی میں بڑی ڈیمانڈ ہے خصوصاً گوجرانوالہ کی مصنوعات کو خاص پذیرائی حاصل ہے ترکی ایکسپو میںگوجرانوالہ اور لاہور کے معروف صنعتکاروںنے شرکت کی اور اپنی دلچسپی کا اظہار کیاجس سے یقینا ہمارے ملک کی ایکسپورٹ میں مزید بہتری آئے گی شکیل خان آفریدی کا کہنا تھا کہ کاروباری افراد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کے فروغ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستانی صنعتکاروں نے ترکی کی کمپنیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔