کمسن بچے سے بدفعلی ،مجرم کو 10سال قید ،2لاکھ جرمانہ
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی جہانگیر علی گوندل نے کم سن بچے سے بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر10سال قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے،عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کومزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی ،عدالت نے متاثرہ بچے کو5لاکھ روپے ہرجانہ دینے کا بھی حکم دیا ہے ،عدنان حمید کے خلاف تھانہ نصیر آباد پولیس نے گزشتہ سال یکم مئی کوتعزیرات پاکستان کی دفعات 376-Aاور377کے تحت مقدمہ نمبر309درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے کم سن بچے کو ویران جگی لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ،پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا،گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قید جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔