ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرکی اپنے دفتر میں کھلی کچہری
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی جس میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع اٹک، جہلم ،چکوال اور راولپنڈی سے آنے والے سائلین کی درخواستوں کی فرداًفرداً سماعت کے بعد متعلقہ افسران کو انکوائری و کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کردئے کھلی کچہری میں ظہور سکنہ چونترہ نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ کچھ افراد زمین پر ناجائز قبضہ کر نے کی کوشش کر رہے ہیں جس پر آر پی او راولپنڈی نے ایس پی صدر ڈویژن کو فوری انکوائری کرکے 7یوم میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے۔محمد جمشید سکنہ مجائد راولپنڈی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تھانہ چونترہ میں درج مقدمہ بجرم302کی انکوائری کروائی جائے جس پرآر پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آر آئی بی کو فوری انکوائری کرکے7یوم میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے جاوید اقبال سکنہ اٹک نے تھانہ حضرو میں درج مقدمہ کی تبدیلی تفتیش کیلئے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا جس پرایس ایس پی آر آئی بی کو فوری انکوائری کرکے7یوم میں رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔