ہوشربامہنگائی، غریب عوام خودکشیوں پرمجبور ہیں،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)عوام مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گئے حکومت ہوش کے ناخن لے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا ہے کہ آٹا ،چینی،گوشت،سبزی الغرض تمام روزمرہ کی اشیاء پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین قیمت میں فروخت کی جا رہی ہیں حتی کہ انڈے بھی دو سو روپے درجن ہو چکے ہیں جسکی وجہ سے غریب عوام خودکشیوں پرمجبور ہو چکے ہیں ۔تبدیلی کے خواب کی اتنی بھیانک تعبیر سامنے آئی ہے کہ عوام کا جینا دو بھر ہو چکا ہے ۔
لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔ اگر حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے اور عوام کو مہنگائی سے نجات نہ دلوائی تو عوام کا غم و غصہ اس نا اہل حکومت کو بہا کر لے جائے گا