گھر میں آتشزدگی ، دو کمسن بہن بھائی جھلس کرزندگی کی بازی ہا ر گئے
اسلام آباد۔راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) گھر میں آتشزدگی سے دو کمسن بہن بھائی جھلسنے سے زندگی کی بازی ہا ر گئے روات کے علاقے میں نوجوان کی نعش ملنے پر پولیس پہنچ گئی تھانہ نون کے علاقے چونگی نمبر26 سروس روڈ پر رات گئے گھر میں آگ لگنے سے دو کمسن بہن بھائی جھلسنے سے جاں بحق ہوگئے ریسکیو1122 جائے وقوعہ پہنچ گئی جسے اطلاع ملی تھی سٹریٹ نمبر1 . A میں واقع محمد فیصل کے گھرمیں آگ لگ گئی ہے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں بھی پہنچ گئیں آگ بجھانے کی کوشش کے دوران چار سالہ بچے شعیب علی ولد بشارت علی اور ساڑھے پانچ سالہ بچی کومل دختر بشارت علی کی جھلسی نعشیں نکال لیں جو سو فیصد جلی ہوئی تھیں فائر بریگیڈ کے مطابق آگ اے کلاس لیول کی تھی تاہم گھر میں آگ کیسے لگی فائرنریگیڈ کی ٹیم اس کی وجہ معلوم نہیں کر سکی دریں اثناء تھانہ روات کے علاقے میں نوجوان کی پڑی ہوئی نعش پولیس نے قبضے میں لے لی جس کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ اس کا نام حبیب ہے اور وہ کلر سیداں روڈ پر واقع ہوٹل میں ملازم تھا مزید تفتیش جاری ہے ۔تھانہ ائرپورٹ کے علاقے چکلالہ سکیم تھری پام سٹی بوستان روڈ میں دس سالہ بچہ ابراہیم ولد عظیم کا جوتا نالے میں گرگیا جسے نکالنے کیلئے بچہ نکالنے لگا تو پائوں پھسلنے سے نالے میں گرنے سے ڈوب گیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے نعش نکال لی جبکہ ریسکیو1122 نے بتایا کہ گروٹی سٹاپ علمدار چوک کے قریب ایک شخص نے خود کشی کر لی ہے۔تھانہ سیکرٹر یٹ کے علاقے راول ڈیم سپل وے کے قریب ایک شخص نے ڈیم میں کود کر خود کشی کر لی ۔نعش نکال لی گئی ۔