جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن لڑنے کے کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی
ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان رانا زاہد اقبال خاں نے عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کے خلاف جعلی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق کیس کی سماعت 16 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے الیکشن کمشن کو سختی سے نقول پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں الیکشن کمشن کے دائر کردہ استغاثہ کے مطابق جمشید احمد دستی نے 2008 میں مدرسے کی بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا تھا۔جس سند کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ملزم نے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے جسے حقیقت چھپانے پر نااہل کیا جانا چاہیے۔