ملتان اور لاہور موٹروے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منظوری ہو چکی، انجم نثار
ملتان ( سپیشل رپورٹر) ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی سرپرست اعلی فرح مختار کی جانب سے صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریزو بزنسمین پینل گروپ کے چیرمین میاں انجم نثار اور ان کے رفقاء کے اعزاز میں الفضل ہائوس میںعشائیہ دیا گیامیاں انجم نثارنے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے 2020 کی شاندار کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملتان اور لاہور موٹروے پر نئی انڈسٹریل اسٹیٹ بنانے کی منظوری دے دی گئیہے جو کہ سی پیک منصوبہ کا حصہ ہو گا اور 2021 میں الیکشن جیتنے کے بعد زراعت پر خصوصی توجہ دی جائے گی جس سے زراعت ترقی کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹریز کے لیے مارک اپ کی شرح 13 فیصد سے کم کر کے 7فیصد پر لے آئے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کے بل کی ریشو کو بھی کم کرایا گیا ہے ۔ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی سرپرست اعلی فرح مختار نے کہا کہ ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان خواتین کی ترقی کے لیے کوشاں ہے اور ر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے امید واران کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر خواجہ جلال الدین رومی،میاں فضل مختار، میاں فیصل مختار، میاں عامر نسیم،خواجہ فاضل، خواجہ محمد یونس،حاجی آصف،رانا استقلال، میاں طلعت حسین،میاں رحمان نسیم،چوہدری زوالفقار انجم، عرفان اقبال شیخ،عامر انور،انصر خان بابر،میاں جمیل،میاں محمد عارف،الطاف شاہد،سلیم بھلر،شیخ وسیم ،محمد علی،میاں ندیم یونس،ڈاکٹر شوکت،فاطمہ فضل،شہناز شیخ،فرح ثاقب،فلزا ممتاز،معصومہ سبطین،عنبرین عباس،نادیہ وسیم شرکت کی ۔