ملتان میں ڈکیتی،چوری و رہزنی کی وارداتوںکا سلسلہ جاری،لاکھوں کا نقصان
ملتان ‘ کوٹ اسلام( کرائم رپورٹر ‘ نامہ نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،طلائی زیورات ،مویشی و قیمتی ملبوسات سمیت دیگر سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے کالونی سرفراز احمد سے دو ڈاکو نے روک کر اسلحہ کے زور پر نقدی7ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ نیوملتان کے علاقے ڈبلیو بلاک محمد شہباز سے تین مسلح ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 15ہزار نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے ای بلاک میں نعمان احمد سے تین نامعلوم افراد نے اسلحہ کی نوک پر نقدی70ہزار ،موٹرسائیکل و موبائل لے گئے،تھانہ کینٹ کے علاقے کینٹ بازار حاجی فخر الدین کی اہلیہ سے موٹرسائیکل سوار ملزم جھپٹا مارکر پرس جس میں نقدی و موبائل مالیت27ہزار موجود تھے چھین کر فرار ہوگیا،قاسم بیلہ محمد عدنان سے دو ڈاکو نے گن پوائنٹ پر نقدی و موبائل مالیت35ہزار لیگئے، تھانہ شاہ شمس کے علاقے اسلام نگر محمد سلیم سے دو مسلح ڈاکو نے روک کر موٹرسائیکل چھین لی، تھانہ گلگشت کے علاقے ناردن بائی پاس نوید رفیق سے موٹرسائیکل سوار دوملزمان جھپٹا مارکر موبائل چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ کینٹ کے علاقے ابدالی روڑ محمد سلیم کی موٹرسائیکل ، تھانہ چہلیک کے علاقے گھنٹہ گھر رانا عدنان ودیگر افراد کے13موبائل، تھانہ مظفر آباد کے علاقے حامد پور کنورہ دلدار حسین کی دوکان سے سونا و چاندی مالیت 2لاکھ98ہزار، تھانہ قطب پور کے علاقے طاہر خلیل کیگھر سے نقدی50ہزار سمیت زیورات ودیگر سامان ، فاروق پورہ جنازہ گاہ سے جاوید اقبال دیگر افراد کے تین موبائل ، تھانہ شاہ شمس کے علاقے دلاور علی کی موٹرسائیکل ، شاہد اقبال کی فیکٹری سے کوکنگ آئل وغیرہ ودیگر سامان، تھانہ گلگشت کے علاقے امیر بخش کی موٹرسائیکل ، سید جواد حسین کے گھر سے قیمتی ملبوسات ودیگر سامان مالیت1لاکھ80ہزار ،محمد اعظم کی خان وییلج سے سائیکل مالیت20ہزار، شکیل حسین کی جیب سے موبائل مالیت25ہزار، تسلیم بی بی کے بھانہ سے دوگائے ،ایک بکری، سید سبط الحسنین کی جیب سے نقدی و موبائل ، گردیزی مارکیٹ فیصل یسین کا ، گول باغ محمد یوسف، چونگی نمبر چھے سے گلشاد بی بی ، نواب پور روڑ سے زینب بی بی ، مایاب اختر کے موبائلز فونز ، تھانہ کوتوالی کے علاقے صہیب احمد ، تھانہ نیوملتان کے علاقے اعزاز حسین ،افضل سہیل خان، تھانہ حرم گیٹ کے علاقے ارحم زونین کی موٹرسائیکلیں ، تھانہ الپہ کے علاقے حاجی اسلم کے گھر سے چار بکرے مالیت78ہزار جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے محمد رمضان کیگھر سے مویشی مالیت1لاکھ50ہزار چوری ہوگئے۔ کوٹ اسلام میںتین نامعلوم مسلح ڈاکو جنہوں نے ماسک پہن رکھے تھے گذشتہ سات بجے بلانمبری موٹرسائیکل پر سوار اڈہ جڑالہ پل پر واقع ظفر کریانہ سٹور پر آئے اور گن پوائنٹ پر مالک ظفرگڈ کور سے چار لاکھ روپے چھین کر موٹرسائیکل پر جوئیہ موڑ کی جانب فرار ہوگئے۔