یوسی 57محلہ چاہ حفیظ والا کی حالت زار کیخلاف مکین سراپا احتجاج
ملتان ( سماجی رپورٹر) یوسی 57محلہ چاہ حفیظ والا وارڈ نمبر 1،دولت گیٹ امام بارگاہ حیدری کمیٹی،محلہ کمہاروں والا،باغیچی مرزا جہاں سرائے پرسراں کے مکینوں نے دوماہ سے گیس کی بندش،واپڈا، صفائی کے ناقص انتظام اور نالیوں میں سیوریج کا گندا پانی کھڑارہنے سے ڈینگی کی وباء پھیلنے کے خدشہ سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرہ کیا اور واسا، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی انتظامیہ اور سوئی گیس کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت علاقہ مکینوں حاجی رمضان راں، ملک یوسف سیال، ملک وسیم، محمد نواز بھٹی، ملک اشرف ،ملک اللہ یار،ملک فیاض،ارسلان سیال،اجمل سیال،اکمل سیال،عمران کھک،شیخ رمضان،شیخ سجاد نے قیادت کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ گیس کی بندش کی وجہ سے گھرون کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے ہیں گیس انتظامیہ نے غریب آدمی کو دووقت کی روٹی سے محروم کردیا ہے بغیر ناشتہ کئیے ہمیں کام پر جانا پڑتا ہے غریب آدمی کب تک باہر سے ناشتہ اور رات کا کھانا کھاسکتا ہے واسا انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سیوریج لائن کے ناقص انتظام کی وجہ سے گٹر لائینیں بند ہیں اور صفائی کے نا قص انتظام کی وجہ سے جگہ جگہ پڑے گندگی کے ڈھیر سالڈ ویسٹ انتظامیہ کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں تعفن پھیلنے کا خدشہ لاحق ہو گیا ہے اور ڈینگی کی وباء بھی پھیل سکتی ہے لیکن اس سلسلے میں نہ واساانتظامیہ اور نہ ہی سالڈ ویسٹ انتظامیہ کوئی اقدامات کر رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ بھی اس سلسلے میں کوئی اقدامات نہیں کر رہی۔ ہمارا وزیراعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان سے مطالبہ ہے کہ محکمہ کے ان اہلکاروں کے خلاف سختی سے نوٹس لیں اگر یہی صورتحال رہی تو علاقہ کے سینکڑوں مکین سوئی گیس ،واپڈا، واسا، سالڈ ویسٹ دفاتر کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے اور ان کے دفاتر کا گھیرائو کریں گے ۔