ملتان سے پکڑے گئے شیروں کو چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم
ملتان (سپیشل رپورٹر)سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ حبیب الرحمان کا فیصلہ۔وائلڈ لائف کی کارروائی میں پکڑے گئے بنگالی ٹائیگر اور شیروں کو چڑیا گھر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دو ٹائیگر ز اور دونوں شیروں کو بہاولپور اور ڈی جی خان چڑیا گھر میں منتقل کیا جائے گا، چاروں جنگلی جانور حکومت کی ملکیت رہیں گے، محکمہ وائلڈ لائف نے وہاڑی چوک کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب بنگال ٹائیگر اور افریقی شیر کے دو جوڑے پکڑے تھے۔ رضوان مغل نامی شہری نے اپنے گھر کی چھت پر شیر پال رکھے تھے ۔ خون خوار جانوروں نے علاقہ میں خوف پھیلا رکھا تھا۔ پکڑے گئے جانوروں کی مالیت 70 لاکھ روپے سے زائد ہے۔