پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ
ملتان(نمائندہ نوائے وقت)پنجاب بھر کے پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے کا فیصلہ، ڈاکٹر محمد کلیم کی سربراہی میں 11رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔تفصیل کے مطابق پرائمری سکولوں کو ماڈل سکول بنانے کیلئے بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر محمد کلیم ہونگے، دیگر دس ممبران میں پی ایم آئی یو، ڈسٹرکٹآفیسرز اور اساتذہ کو شامل کیا گیا ہے،کمیٹی 15 جنوری تک اپنی رپورٹ پیش کرے گی جس میں پرائمری سکولوں کو ماڈل بنانے سے متعلق سفارشات پیش کی جائیں گی، سکولوں کی تعداد، انفرسٹرکچر، ریونیو، طلبا و اساتذہ کی تعداد کا تعین بھی کیا جائے گا۔