بہاولپور‘رحیم یارخان‘مظفرگڑھ میں کتوں کے حملے‘ خاتون سمیت 2جاں بحق‘6زخمی
بہاولپور‘رحیم یارخان ‘اوچشریف‘ مظفرگڑھ ‘وسندے والی ‘ماہڑہ شہر(نمائندوں سے) بہاولپور ‘رحیم یارخان‘مظفرگڑھ میں کتوں کے کاٹنے سے خاتون جاں بحق‘ تفصیل کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے نواحی علاقہ محمد بخش مہر میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں آتے جاتے لوگوں پر حملہ آور ہوتے ہیں انہی کتوں نے گذشتہ روز اس علاقہ کی رہائشی 60 سالہ شموں مائی کو نشانہ بنایا اور حملہ کرکے دبوچ لیا اور بری طرح نوچ ڈالا خاتون چیختی چلاتی رہی کوئی بھی مدد کو نہ پہنچا آخر کار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں کے حملہ سے خاتون کا 60 فیصد جسم کا حصہ متاثر ہوا جیسے کتے کھا گئے تھے اس واقعہ کے بعد علاقہ میں خوف و حراس پھیل گیاہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی سے خون خوار کتوں کو تلف کرنے مطالبہ کیا ہے رحیم یارخان سے کرائم رپورٹر کے مطابق آدم صحابہ کی رہائشی60سالہ جمل خاتون اور شہناز بی بی‘ سلطان پور کا رہائشی16سالہ آفتاب‘ تاج گڑھ کا رہائشی12سالہ محمد عزیر‘ نوریوالی کا رہائشی10سالہ عبدالحمید اور حسین آباد کارہائشی6سالہ جنید کو آوارہ کتوں نے حملے کرکے کاٹ کر شدید زخمی کردیا‘ چیخ وپکار سن کر ارد گرد موجود افراد نے بمشکل جان بچاکر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے سندے والی سے نامہ نگارکے محکمہ صحت و ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ کی غفلت سے موضع محال کھاکھی شمالی بستی مندوریں و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھر مارہے جنہوں نے 6 سالہ معصوم محمد ہادی کو چیر پھاڑ کردیا زخمی کردیاہادی کوڈی ایچ کیو ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کردیا گیا علاقہ کے رہائشی لوگوں طلبہ طالبات و مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اس سے پہلے بھی تین بچے آوارہ کتوں کا شکار بن چکے علاقہ کے مختلف جانور جن میں گائے , بکریاں اور بھینسیں بھی شامل ہیں متاثرہ ہوچکے علاقہ کے لوگوں نے ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ , محکمہ صحت مظفر گڑھ , پنجاب و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔