کروڑوںکا ٹیکس چوری،دوپلاسٹک فیکٹریوںکا ریکارڈقبضہ میں لے لیا گیا
ملتان ( سماجی رپورٹر )انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن (ان لینڈریونیو)ملتان نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری پرملتان کی دوپلاسٹک فیکٹریوں پرچھاپہ مارکر ریکارڈقبضہ میں لے لیا۔ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن (ان لینڈ ریونیو)ملتان کے ڈائریکٹر زبیر بلال کی ہدایات پر ٹیموں نے ملتان کے نواحی علاقہ 17کسی بدھلہ سنت روڈ اورحمیدٹائون نزدانڈسٹریل سٹیٹ ملتان میں دوعلیحدہ علیحدہ چھاپے مارکرپلاسٹک پائپ تیارکرنے والی فیکٹریوں کاریکارڈقبضہ میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں پلاسٹک پائپ فیکٹریاں اپنے گاہکوں کو بھاری تعدادمیں ہرطرح کاپلاسٹک پائپ فروخت کررہی تھیں تاہم ان کو سیلزٹیکس انوائس غلط اورجعلی جاری کی جارہی تھی جس سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا بھاری نقصان پہنچ رہا تھا۔آئی اینڈ آئی حکام نے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث فیکٹریوں کے کمپیوٹر،رجسٹر اور دیگر ضبط شدہ ریکارڈ سے چھان بین شروع کر دی ہے۔