پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘ 7 فوڈ پوائنٹس سیل‘ متعدد کر جرمانے
ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری۔ناقص خوراک کی فروخت پر 7 فوڈ پوائنٹس سیل، متعدد فوڈیونٹس کو 224,000 کے جرمانے عائد، 600 کلو زائدالمعیاد خوراک، 300 کلو کھویا، 656 ساشے گٹکا تلف، 328 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پرجنوبی پنجاب میں فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 430 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران ناقص خوراک کی فروخت پر 7 فوڈ یونٹس سربمہر جبکہ 328 کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔تفصیلات کے مطابق ملتان میں عثمان فوڈز سنیکس یونٹ کو مصنوعات کی تیاری میں نیل، لیکو اور رنگ کاٹ کے استعمال پر سیل کر دیا گیا۔ دوران کاروائی 700 کلو مشری، 50 کلو ٹافیاں برآمد جبکہ 20 لٹر نیل تلف کیا گیا۔اسی طرح خوراک کی تیاری میں کھلے اور ناقابل سراغ مصالحہ جات کے استعمال پر الخیر سویٹس اینڈ بیکرز اور ملک نبیل وقاص پان شاپ کو گٹکا فروخت کرنے سربمہر کیا گیا۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ میں مجید قربان بیکری کو خوراک کی تیاری میں ٹوٹے، خراب انڈوں کے استعمال پر سیل کر دیا۔ مزید رحیم یار خان میں فہد فوڈز مصالحہ جات یونٹ کو کھلی ملاوٹی سرخ مرچیں اور ہلدی پاؤڈر کی فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ دوران کارروائی 240 کلو ہلدی پاؤڈر اور 20 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کی گئیں۔ مزید برآں بہاولنگر میں بابر کریانہ سٹور کو گٹکا فروخت کرنے پر سیل کیا۔ مزید برآں راجن پور میں صدیق کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں ملاوٹ ثابت ہونے اور ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس فروخت کرنے پر سیل کر دیا گیا۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے 600 کلو زائدالمعیاد خوراک، 656 ساشے گٹکا، 20 لٹر نیل تلف جبکہ 700 کلو مشری، 240 کلو ہلدی پاؤڈر، 300 کلو چینی، 160کلو آٹا، 50 کلو ٹافیاں برآمد کی گئیں۔