اسلام آباد:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل قتل ، شناخت شاہ عالم کے نام سے ہوئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کرکے وکیل کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سیکٹر جی ٹین ٹو میں پیش آیا جب کار پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ جاں بحق شخص کی شناخت شاہ عالم ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔