مئیر اسلام آباد کیلئے الیکشن،8امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
اسلام آباد(وقائع نگار)مئیر اسلام آباد کے لیئے الیکشن میں 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں اب28 دسمبر کو 4 امیدواروں میں مقابلہ ہو گاپاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ پر پیر عادل شاہ گیلانی ، پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود آزاد امیدوار ظہیر شاہ اور اظہر محمود میں مقابلہ ہوگا مسلم لیگ کے دو امیدوار ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں ادھر الیکشن کمیشن نے 28 دسمبر اولڈ نیول کمپلیکس میں قائم اہم سی آئی کے دفاترز کو پولنگ سٹیشن ڈکلیر کرتے ہوئے عمارت کو پولنگ کے دن عام لوگوں کے لیئے بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔