سکھر میں موٹر سائیکل چوروں کا گروہ سرگرم‘ لاکھوں کا نقصان
سکھر(بیورو رپورٹ) سکھر پولیس کیلئے نامعلوم موٹر موٹرسائیکل سر درد بن گئے ،ایک ہی دن میں مختلف تھانوں کی حدود سے دو موٹر سائیکلیں چوری ،شہریوں میں خوف و ہراس،ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں پولیس ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں ایک بار پھر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا گذشتہ روز تھانہ اے سیکشن سکھر کی حد ملٹری روڈ سکھر کی حدود وسیم اسٹیٹ ایجنسی کے باہر سے نامعلوم چور بنام ندیم علی بھیو ولد غلام۔ اصغر بھیو سکنہ ملٹری روڈ سکھر کی موٹر سائکل رنگ لال چوری کرکے فرارہوگئے اسی طرح تھانہ سائیٹ ایریا سکھر کی حد نزد فوڈ گودام سائیٹ ایریا سکھر سے 3 نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پسٹل کے زور پر بوٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔
،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور شہریوں نے ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔