الطاف جسکانی قتل کیس میں پیش رفت‘ گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
ٹنڈوالہیار ( نامہ نگار) الطاف جسکانی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت ، ایف آئی آر میں نامزد گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس ذرائع تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی کے مرکزی وائس چیئرمین الطاف جسکانی کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، اس پیشرفت میں پولیس کے مطابق الطاف جسکانی کے قتل کیس میں نامزد ملزم ضمیر رند نے
جرم کا اعتراف کرتے ہوئے اہم انکشافات کئے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش پولیس گرفتار ملزم ضمیر رند سے واردات میں استعمال پسٹل بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے بتایا کہ اسلم رند کی جگہ پر اسلم رند ،بھولو خانزادہ ، شاہنواز رند، علی احمد اور عارف رند کے ساتھ پلاننگ کی اور اسلم رند اور بھولو خانزادہ کے ساتھ الطاف جسکانی کو گولیاں ماریں ،پولیس کے مطابق پولیس اس کیس میں 3 ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ بھی کر رہی ہے ، ڈی ایس پی سی آئی اے اسلم لانگاہ کا کہنا ہے کہ ملزم ضمیر اور عارف نے جرم قبول کیا ہے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا ہے، دوسری جانب واضح رہے کہ ضمیر رند نے گرفتاری سے قبل سوشل میڈیا پر اپنی ایک وڈیو وائرل کی تھی جس میں اسنے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ میرا اس قتل سے کو یہ تعلق نہیں ہمیں زبردستی اس میں پھنسایا جا رہا ہے اور واردات کے وقت میں مہران شوگر مل میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا جسکا ریکارڈ بھی موجود ہے۔