آمدن سے زائد اثاثے، منظور وسان کی عبوری ضمانت میں توسیع
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب انکوائری اور پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر انکوائری سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی,سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر نیب انکوائری اور پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کی درخواست ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی ہے ہیڈکوارٹر سے انکوائری پر دوبارہ اعتراض لگائے گئے ہیں اعتراض دور کرنے کیلئے مہلت درکار ہے پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خواب کے مطابق حالات صحیح نہیں جارہاسال 2021 سال 2020 سے بھی مشکل ہے2021 میں کچھ بھی ہو سکتا ہے عدالت نے نیب کو 14 فروری تک مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر انکوائری سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی عبوری ضمانت میں بھی 14 فروری تک توسیع کردی۔