بلوچستان حکومت صنعتوں کی ترقی کیلئے ہر ممکن و سائل بروئے کارلارہی،جام کمال
نصیرآباد (کے بی منگی) وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے ڈیرہ مراد جمالی انڈسٹیریز زون کا دورہ کیا جہاں پر ان کو ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز داود خان بازئی نے وزیراعلی بلوچستان کو تفصیلی بریفینگ دیتے ہوئے بتایا کہ 35 کروڑ 48 لاکھ روپے کی لاگت سے انڈسٹریز شعبہ میں بہتری لانے کے لیے خرچ کیا جارہا ہے اس موقع پرکمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی،ڈپٹی کمشنرحافظ محمد قاسم کاکڑ، ایکسین انڈسٹریز عبدالکبیر،ایس ڈی او محراب خان بلوچ ،انڈسٹریز آفیسر غلام علی سیال اور گورنمنٹ کنٹریکٹرحاجی محمد سیلم بنگلزئی عبدالقادر سمیت دیگر آفیسران بھی موجود تھے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہاکہ انڈسٹریز زون کو ترقی یافتہ بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لارہی ہے ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کیا جائیگی اور سرکاری حکام ترقیاتی اسکیموں کی مکمل نگرانی کو یقینی بنائیں صوبے میں انڈسٹریز کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں سرمایہ دار طبقہ کو چاہیے کہ وہ انڈسٹریز میں سرمایہ کاری کرکے ملک اور صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ان کے کاروبار کو مکمل تحفظ دیا جائیگا۔