ڈپٹی اٹارنی جنرل اور پورٹ قاسم حکام سے رپورٹ طلب
کرچی( وقائع نگار) سپریم کورٹ نے پورٹ اینڈ شپنگ وزارت سمیت چیئرمین پورٹ قاسم اور دیگر کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے ڈپٹی اٹارنی اور پورٹ قاسم حکام سے رپورٹ طلب کر لی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پورٹ اینڈ شپنگ وزارت سمیت چیئرمین پورٹ قاسم اور دیگر کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں نے 14 برس تک پورٹ قاسم میں ملازمت کی اس کے بعد 20 برس تک کورنگی فش ہاربر میں ملازم رہاعدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔