بیجنگ (اے پی پی)انٹرنیشنل ایکشن ایڈ آرگنائزیشن اور کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک سائوتھ ایشیا سمیت مختلف اداروں نے حال ہی میں ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق 2050 تک موسمیاتی تغیر و تبدل کے باعث سطح سمندر میں اضافے ، خشک سالی اور اناج کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوں گے اور جنوبی ایشیا میں 6کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد اپنے علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے جن میں بھارتی مہاجرین کی تعداد 4کروڑ 50لاکھ سے زائد ہو گی ۔ اس رپورٹ میں جنوبی ایشیا کیممالک بنگلہ دیش ، بھارت ، نیپال اور سری لنکا میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقل مکانی کی صورتحال کا تذکرہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ معیار کے تحت 2030 تک جنوبی ایشیا میں نقل مکانی کرنے والے افراد کی تعداد تین کروڑ چوہتر لاکھ اور 2050 تک چھ کروڑ انتیس لاکھ ہو گی۔ تاہم اگر عالمی برادری کاربن کے اخراج میں کمی کے زیادہ سخت اقدامات اپنائے ۔
موسمیاتی تبدیلیاں،جنوبی ایشیا میں2050تک 6کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو نگے
Dec 23, 2020