امریکی ریاست لاس ویگاس میں اپارٹمنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 افراد بے گھر ہوگئے،حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جبکہ ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کچھ شہریوں نے عمارت سے جان بچانے کے لیے چھلانگ لگائی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں 5 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں 30 سے 35 افراد بے گھر ہوگئے اور جنوبی نیواڈا ریڈ کراس کے مطابق ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38