مختلف حادثات و واقعات میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے متعدد زخمی ہو گئے رات کو کمرے میں گیس بھرنے سے دو افراد جاں بحق ایک بے ہوش۔جاں بحق ہونے والے افراد دوسرے شہر میں مزدوری کرنے گئے تھے جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق تھانہ ڈونگہ بونگہ کے نواحی علاقہ گلاب علی سے ہے۔جاں بحق افراد کی میتیں آج آبائی گاﺅں گلاب علی میں پہنچ گئیں محمدسعدولدسراج قوم راجپوت نماز جنازہ ۔جنازگاہ گلاب علی اورمحمد نوید ولدعبدالغفار راجپوت کی نمازجنازہ جامع مسجداہلحدیث گلاب علی میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقہ بھر سے سیاسی سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی مر حومین کی ایک اور حادثہ میں۔ مروٹ روڈ اڈا 86 موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار راہ گیر سے ٹکرا گئے جسکے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی۔ریسکیو فوٹ عباس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق کو ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق کی شناخت محمد اسلم اور زخمیوں کی شناخت جمشید اور نوید کے نام سے ہوئی قر یبی علاقہ بنگلہ یتیم والا میں مدرسہ کا طالب علم کوسٹر سے گر کر جان کی بازی ہار گیا ۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024