ملک کے لیجنڈ اور ہردل عزیز ورسٹائل فنکارمعین اخترمرحوم کے مداح آج منگل کو ان کی 69ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ 24 دسمبر 1950کو کراچی میں پیدا ہونے والے معین اختر نے کیریئر کا آغاز 60 کی دہائی کے وسط میں کیا اور انتظار فرمائیے سمیت 70 کے عشرے کے معروف ڈراموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ کئی اہم اسٹیج ڈراموں میں بھی اپنے فن کا جادو جگایا۔ معین اختر کو اردو، انگریزی، پشتو، سندھی ، گجرانی، پنجابی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں پر بھی مکمل عبور حاصل تھا وہ فن کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے۔بحیثیت اداکار، گلوکار، صداکار، مصنف، میزبان اور ہدایتکار معین اختر نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔معین اختر کے یادگار ڈراموں اور اسٹیج شوز میں روزی، سچ مچ، رفتہ رفتہ، اسٹوڈیو پونے تین، بندر روڈ سے کیماڑی، شو ٹائم سمیت کئی اور شامل ہیں۔معین اختر کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سمیت قومی اور بین الاقوامی سطح پر کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ معین اختر 22 اپریل 2011 کو کراچی میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے تھے ۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024