سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ کل پیر کو سنائے جانے کے باعث سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔احتساب عدالت کے جج ارشد ملک دونوں ریفرنسز پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔کمرہ عدالت میں مسلم لیگ (ن)کے وکلا، رہنماں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیا پرسنز کو اپنی شناخت پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی ایک ہزار نفری تعینات کی جائے گی اور کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس نے کہا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس تعینات کردی گئی ، ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود ہے ۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024