گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کراچی کو تین روزہ صفائی مہم میں صاف ستھرا کیا جائیگا شہری صفائی مہم میں ساتھ دیں ۔کراچی چمکے گا کے عنوان سے تین روزہ صفائی مہم کے افتتاح کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح گر ائونڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا شہر بھر سے وال چاکنگ صاف کرنے کے بعد ان پر پینٹنگز بنائی جائیں گی۔ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر عمل کرتے ہوئے کراچی کو کچرے سے صاف اور خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیاکہ کراچی چمکے گا مہم کے تحت دیواروں پر لکھے ہوئے جملوں کو صاف کیا جائیگا ، ملک میں صفائی کا آغاز ہوچکا ہے گند کرنے والوں کو بھی صاف کیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ متبادل جگہ نہ ملنے تک تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں ہوگا جن لوگوں نے قبضہ کیا ہوا ہے اسے ضرور واگزار کرایا جائیگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024