کراچی میں 36گھنٹے کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشنز کھل گئے ۔گیس بھروانے کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں سی این جی اسٹیشنز پر موجود ہیں۔ اتوار کو 36گھنٹے بعد کراچی میں سی این سیٹشنز کھل گئے ، صبح سویرے چھٹی کا دن ہونے کے باوجود لوگ دیر تک سونے کو ترجیح دیئے بغیر سی این جی اسٹیشنوں کا رخ کرتے نظر آئے ۔پچھلے کئی دن سے سی این جی اسٹیشنوں کے کھلنے اور بند ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ سی این جی کے کم پریشر کی وجہ سے سی این جی بند کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے.
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024