اسلام آباد: بھارت کے شہر بھوپال کی جیل میں قید پاکستانی شہری عمران وارثی کو رہا کردیا گیا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق عمران وارثی کو 26دسمبر کو واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا جب کہ بھارتی حکام نے پاکستانی ہائی کمیشن دہلی کو عمران وارثی کی رہائی سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے عمران وارثی 10 سال بھوپال کی جیل میں قید رہے اور ان کی سزا اس سال جنوری میں ختم ہوئی تاہم جرمانہ کی عدم ادائیگی پر رہائی نہ ہوسکی تھی۔
پاکستان میں سزا کاٹنے والا بھارتی جاسوس حامد انصاری بھارتی حکام کے حوالے
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمران وارثی کو اپنی کزن سے محبت ہوئی اور شادی کیلئے بھارت پہنچا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران وارثی اپنی کزن سے شادی کیلئے بھارت گئے تھے۔ عمران وارثی نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا ہے کہ ان کی بیوی اور بچے بھارت میں ہی ہیں۔ جنہیں پاکستان لانے کیلئے وہ پاکستانی حکام سے مدد لیں گے۔
اس سے پہلے پاکستان نے بھی بھارتی جاسوس حامد انصاری کو سزا پوری ہونے پر مردان جیل سے رہا کیا تھا۔ اسے واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔