’’یہ وقت ’’DO OR DIE‘‘ کا ہے‘‘ شہبازشریف کا اجلاس کے شرکاء سے مدلل خطاب

23 دسمبر 2014
’’یہ وقت ’’DO OR DIE‘‘ کا ہے‘‘ شہبازشریف کا اجلاس کے شرکاء سے مدلل خطاب

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے میں امن عامہ اور سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کے شرکاء سے فکر انگیز اورمدلل انداز میں خطاب کیا اور سانحہ پشاور کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی ۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زوردیا کہ یہ وقت’’ Do Or Die‘‘کا ہے ۔دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا وقت آن پہنچا ہے۔ پوری قوم نے اتحاد اور یکجہتی کا مثالی مظاہرہ کیا ہے اور میںسمجھتا ہوں کہ اب دشمن کو اسی کی زبان میں ہی سخت ترین جواب دیا جائیگا۔ اب زبانی جمع خرچ کادور نہیں رہابلکہ موثر انداز میں فیصلہ کن اقدامات کا وقت ہے اور پوری قوم بیدار اورمتحد ہوچکی ہے۔