سٹیٹ بینک کی جانب سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر ملنے کی تصدیق پر کراچی سٹاک ایکس چینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی،

23 دسمبر 2014 (18:36)

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے پاکستان کو ملنے والی رقوم کی تصدیق کے نتیجے میں کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری تیزی دیکھی گئی،ہنڈرڈ انڈیکس پر دو سو اٹھاون پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ کاروبار اکتیس ہزار سات سو پچاس کی سطح پر بند ہوا،کاروبار کے دوران چوبیس کروڑ چالیس لاکھ بیالیس ہزار شئیرز کے سودے ہوئے کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب، لفراج پاکستان، پاک الیکٹران، میپل لیف سیمنٹ، ٹی آر جی، فوجی سیمنٹ،ورلڈ کال اور ڈی جی خان سیمنٹ  والیوم لیڈر رہے،روپے کی قدر میں چھے پیسے کی کمی کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر سو روپے تریپن پیسے کی سطح پر بند ہوا۔