ہالی ووڈ کی ایڈونچر ڈرامہ فلم " سنڈریلا" کےنئےٹریلرنے آتے ہی دھوم مچا دی بچوں کی کلاسیکل کہانی اگلے برس تیرہ مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

23 دسمبر 2014 (17:41)

بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول سنڈریلا کی کہانی اب فلم کی شکل میں پیش کی جا رہی ہے،اس فلم کی کہانی ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جس کی ماں وفات پا جاتی ہے اور اس کا والد دوسری شادی کر لیتا ہے،جس پراس لڑکی کوکئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہےوالٹ ڈزنی سٹوڈیوز کےتحت بننےوالی اس فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ کیٹ بلانچ نے سنڈریلا کی سوتیلی ماں کا کردار ادا کیا ہے،جب کہ دیگر اداکاروں میں ہیلے ایٹ ویل اور  ہیلینا کرٹل،مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں،ڈرامہ فیملی اور ایڈونچر سے بھرپور  یہ فلم تیرہ مارچ دو ہزار پندرہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی،