فرانس میں ایک اور سر پھرے ڈرائیور نے کار شہریوں پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہو گئے یہ تین دن میں ہونے والا تیسرا واقعہ ہے

23 دسمبر 2014 (17:27)

مغربی فرانسیسی شہر نانٹ میں وین پر سوار ایک شخص نے اپنی گاڑی مصروف کرسمس مارکیٹ میں موجود افراد پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں گیارہ راہ گیر زخمی ہو گئے۔  بعد ازاں ڈرائیور نے خود کو چاقو کے وار کر کے زخمی بھی کر لیا ہے۔ تاہم اُسے زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فرانس میں یہ مسلسل تیسرے دن تشدد کا تیسرا واقعہ ہے،،، اس سے قبل اتوار کو ایک ’ذہنی بیمار‘ شخص نے پانچ مقامات پر سڑک کنارے چلنے والے افراد پر گاڑی چڑھا دی تھی۔ جس کے نتیجے میں گیارہ افراد زخمی ہوئے، جبکہ سنیچر کو ایک شخص نے پولیس تھانے کے باہر تین اہلکاروں پر حملہ کیا تھا۔