چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے سعید اجمل اور محمد حفیظ کی عالمی کپ میں شرکت کی خواہش ظاہر کردی،کہتے ہیں ورلڈ کپ میں مصباح الحق ہی ٹیم کی قیادت کریں گے
کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے چئیرمین پی سی کا کہناتھا کہ کوشش ہے خواتین کرکٹ کو آگےبڑھائیں،ملالہ کپ کامقصدلڑکیوں کوکرکٹ کی طرف لاناہےانشاءاللہ آئندہ سال بھی ملالہ کپ ہوگاانہوں ملالہ انڈر ٹوئنٹی ون کرکٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کےلیے ایک لاکھ روپے انعام کااعلان بھی کیاشہریارخان نے کہاکہ کوشش ہےبڑی ٹیمیں ملک میں آناشروع کردیںوہ چاہتے ہیں کہ محمدحفیظ اور سعید اجمل ورلڈ کپ کھیلیں کہتے ہیں شاہدآفریدی کی ریٹائرمنٹ کافیصلہ ذاتی ہے،شہریارخان نے کہا کہ پاکستان اور بھارتی بورڈکےتعلقات ہمیشہ خوشگواررہے ہیںدونوں ممالک کا دوستانہ تعلق قائم رکھنا چاہتے ہی کبڈی ورلڈکپ کا واقعہ افسوسناک ہے