پنجاب اسمبلی نے کم عمر کی شادیوں کی روک تھام اور ڈاکٹر بننے والوں کو پانچ سال تک سرکاری اسپتالوں میں کام کرنے کے حلف نامے دینے سے متعلق قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لیں

23 دسمبر 2014 (16:32)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹروے کو رات گیارہ بجے کے بعد ہر طرح کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا تھا جسے صبح دس بجے دھند کم ہونے کی وجہ سے کھول دیا گیا۔ موٹروے پر گاڑیوں کے آگے فوگ لائٹیں لگانا ضروری ہے تاکہ کسی بھی طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔  ڈرائیورز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اوور سپیڈ نہ کریں اور چاروں انڈیکیٹرز کو آن کر کے رکھیں۔ شہر میں دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی جس کے باعث گاڑیوں اور ٹرکوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں ۔ موٹروے کو کوٹ مومن تک بند کر دیا گیا تھا۔