لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں زوردار دھماکے سے چچا بھتیجا زخمی ہو گئے،، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اردگرد کے رہائشیوں کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

23 دسمبر 2014 (15:56)

ہربنس پورہ کے علاقے لطیف بلاک میں پڑے کوڑا کرکٹ کے ڈھیر میں زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چچا سہیل اور بھتیجا سیدالرحمان زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے باعث اردگرد کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور مقامی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ شہریوں کے مطابق علاقے میں دو فیکٹریاں موجود ہیں جہاں ٹائلوں کا کام ہوتا ہے،، فیکٹریوں کا فاضل پلاسٹ پیرس اور چونا خالی پلاٹ میں پھینک دیا جاتا ہے مگر یہاں ہونے والا دھماکہ کریکر معلوم ہوتا ہےپاپسپولیس کے مطابق تحقیقات کا عمل جاری ہے، یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ دھماکہ بارودی مواد پھٹنے سے ہوا یا کسی اور وجہ سے  تاہم شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ گیس بھرجانے سے دھماکہ ہوا ہے۔ایس پی کینٹ ندیمبم ڈسپوزل سکواڈ کے عملہ کا کہنا ہے کہ یہاں سے بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے،  شواہد ملنے کے بعد ہی اصل تفتیش کا عمل شروع ہو گا
 کیمرہ مین غلام عباس بھٹی کے ساتھ مرزا رمضان بیگ وقت نیوز لاہور