وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجز کی سیکیورٹی کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی گئیمانیٹرنگ ٹیم کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری کریں گے

23 دسمبر 2014 (15:52)
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام سکولوں اور کالجز کی سیکیورٹی کی بہتری کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دیدی گئیمانیٹرنگ ٹیم کی قیادت سینئر جوائنٹ سیکرٹری کریں گے

وزیرمملکت برائے کیڈ کی زیرصدارت اعلٰی سطح کا اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں کی سیکیورٹی کے لیے سینئر جوائنٹ سیکرٹری کی زیرنگرانی مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی اسلام آباد کے سکولوں اور کالجوں کی سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لے گی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آئی جی اسلام آباد کالجز اور سکولوں کے پرنسپل حضرات کو سیکیورٹی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں طلبہ کو صبح کی اسمبلی میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹریننگ دے جانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تمام سکول اور کالجز اپنے سیکیورٹی آفیسر تعینات کریں گے جو تمام سیکیورٹی اداروں سے رابطے میں رہیں گے۔