اسلام آباد تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک مشتبہ افغان شخص کو گرفتار کر لیا

23 دسمبر 2014 (15:35)

سانحہ پشاور کے بعد سیکیورٹی اداروں کے ملک بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ،سرچ آپریش کے دوران ایک مشتبہ افغان شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، مہریں اور حساس مقامات کے نقشہ جات برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار مشتبہ شخص کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔