لاہور ہائیکورٹ نے خاندانی رنجش کی بناء پر رشتہ دار کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت کے خلاف دائر اپیل مسترد کر دی۔

23 دسمبر 2014 (15:32)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی سماعت کے موقع پر مجرم کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ سرگودھا کی ٹرائل کورٹ نے یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے محمد اشرف نامی شہری کے قتل کے الزام میں ممتاز کو پھانسی کا حکم سنایا۔ سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجرم کے خلاف گواہوں اور ثبوتوں کی بناء پر سزائے موت کا حکم سنایا گیا لہذا اپیل مسترد کی جائے۔ عدالت نے اپیل مسترد کر دی۔ دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منظور احمد ملک نے فراڈ کے مقدمے میں ملوث ہندو ملزم چرن داس کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔