وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف تیار کی گئی سفارشات کا مسودہ پیش کیا گیا۔

23 دسمبر 2014 (15:18)
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دہشت گردی کے خلاف تیار کی گئی سفارشات کا مسودہ پیش کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہدری نثار علی خان کی زیرصدارت پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قائم ورکنگ گروپ کی جانب سے تیار کی گئی سفارشات کا مسودہ پیش کیا گیا، اجلاس کے دوران کمیٹی سفارشات کو حتمی منظوری دے گی۔ یہ سفارشات بدھ کے روز بلائی گئی اے پی سی میں پیش کی جائیں گی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پیش ایک قومی سطح کی پالیسی تشکیل دی جائے گی۔۔